گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالا نے وکلا کیلئےسیشن کورٹ گوجرانوالا میں سابق کلرک روم میں ڈسپنسری کا آغاز کرکے ایم بی بی ایس ڈاکٹر اشرف جاوید کو تعینات کردیا ،جس کا سیشن جج محمد عبدالناصر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، صدر بار چودھر ی نصراللہ گل ،جنرل سیکرٹری رانا سربلند ،اورجوائنٹ سیکرٹری ندیم مغل کا اس موقع پر کہنا تھا کے انہوں نے انتخابات میں کیا پہلا وعدہ پورا کردیا۔