• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھونسا مارنا افسوسناک ، لڑائی کیلئے باہر میدان موجود ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے ( ن ) لیگی رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو مکا مارنے کی مذمت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے واقعہ کی تحقیقات کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایوان چلانا سپیکر قومی اسمبلی کا کام ہے ۔ لڑائی کے لیے باہر میدان  موجود ہے ۔ اداروں کا تقدس پامال نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ جنگ کرنے کے لیے باہر میدان موجود ہے وہ کھلا ہے وہاں جا کر جنگ کر سکتے ہیں ۔ سپیکر کو چاہیے وہ واقعہ کی انکوائری کرائیں کیوں ایسا ہوا ہے کس نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ میں بولنے کی آزادی ہے اور حدود میں رہتے ہوئے بولنا چاہیے کسی کی ذات پات پر حملہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ مگر سیاسی طور پر جو بولا جا سکتا ہے وہ بولیں اس پر کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے نہ ہی حکومت کواسے سنجیدگی سے لیناچاہیے ۔ مخالف بولتے ہی ہیں بولنے کے سوا ان کے پاس کوئی راستہ نہیں ۔
تازہ ترین