لاہور( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی میں معدنیات کی کان کنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاید وحید نے ٹھیکہ دار عظمت خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں حکومت کی جانب سے کان کنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کو میانوالی میں کان کنی کا 5سال کا ٹھیکہ دیا گیا لیکن ایک سال کے بعد یہ ٹھیکہ منسوخ کردیا گیا. درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ٹھیکہ کی منسوخی کو کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق معاہدے کے برعکس ٹھیکہ کی منسوخی غیر قانونی ہے اس لیے ٹھیکہ منسوخ کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔ ہائیکورٹ نے کان کنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور سیکرٹری معدنیات سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا