ملتان میں انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے، 8 مارچ سے 12 مارچ تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔
محکمہ صحت ملتان کے مطابق پولیو مہم کے پہلے روز 5 سال سے کم عمر 2 لاکھ جبکہ دوسرے روز 3 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں ۔
ضلع بھر میں 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پورا کر رہی ہیں ،مہم 12 مارچ تک جاری رہے گی ۔
دوران سفر پولیو کے حفاظتی قطرے ریلوے اسٹیشن ، بس اور ہوائی اڈے پر بنے کاؤنٹرز پر بھی پلائے جا سکتے ہیں ۔