• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی حیدر آباد کے نو منتخب عہدیداروں کی نثار کھوڑو سے ملاقات

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)  پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے نومنتخب صدر صغیر احمد قریشی، جنرل سیکرٹری علی محمد سہتو، اطلاعات سیکرٹری احسان ابڑو و دیگر نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ان کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر ملاقات کی اور ان سے تنظیمی اور حیدرآباد شہر کی ترقیاتی اسکیموں، مستقبل میں حیدرآباد کے لئے ترقیاتی پیکج اور مردم شماری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ نومنتخب صدر صغیر قریشی نے صوبائی صدر کو تنظیمی معاملات پر اعتماد میں لیا اور انہیں گذشتہ روز ہونے والی میٹنگ پر بریفنگ دی اور ضلع حیدرآباد کی نومنتخب تنظیم کی جانب سے مردم شماری سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین