• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتدر شخصیات کی جامعہ گجرات میں انڈومنٹ فنڈ زکی تاسیس کیلئےخطیر عطیات کی پیش کش

گجرات (نمائندہ جنگ) سیاسی مقتدر شخصیات نے جامعہ گجرات میں انڈومنٹ فنڈ کی تاسیس کیلئےخطیر عطیات کی پیش کش کر دی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے جامعہ گجرات میں مستحق و باصلاحیت طلبہ کیلئےقائم کیے جانے والے انڈومنٹ فنڈ کو ملکی تعلیمی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے سالانہ ایک ایک لاکھ روپے کے عطیات کی پیشکش کر دی ۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ان تمام مقتدر شخصیات کا شکریہ ادکیا۔
تازہ ترین