کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل نے آل پاکستان نیشنل بینک فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسکانی برادرز کو 0-5 کی شکست دیدی۔ کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر سعود آباد کے زیر اہتمام کالونی اسپورٹس کمپلکس ملیر پر جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹیل ملز فٹ بال ٹیم نے مد مقابل مضبوط حریف آسکانی برادرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد0-5سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کی پہلی کامیابی حاصل کی۔ عبدالوہاب نے دو گول کئے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ ملیر واصف ظفر سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ضمیر السلام، محمد ابراہیم بلوچ، حاجی امیر محمد خان، ایم خالد، رضا خان و دیگر موجود تھے۔