• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے،چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرینگی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) کیراٹ ہائیڈرو پاور اور ٹھٹھہ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے  3منصوبوں کیلئے رقم کے اجرا کے حوالے سے گزشتہ روز یہاں تقریب منعقد ہوئی۔8.20میگاواٹ کے تینوں منصوبوں پر چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیں ان منصوبوں پر ایک ارب92 کروڑ  ڈالر لاگت آئے گی۔ کیراٹ منصوبہ 720 میگاواٹ کا ہے 2021 میں مکمل ہوگا۔ ضلع ٹھٹھہ میں ہوا سےبجلی پیدا کرنے والے 100 میگاوا ٹ کے 2 منصوبے 2018 میں مکمل ہونگے منصوبوں کیلئے رقم کے اجرا کی تقریب وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی صدارت میں منعقد ہوئی خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا بحران عروج پر تھا حکومتی کوششوں سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ملک  بھر میں پہلے کی نسبت لوڈ شیڈنگ کم  ہو گئی ہے۔ آئندہ 3  سے4 سالوں میں مزید 10 ہزار میگاواٹ  بجلی ترقی کیلئے درکار ہوگی۔ چین نے پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کیلئے مثالی تعاون کیا ہے۔
تازہ ترین