• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بھی خواتین کی عزت غیرمحفوظ ہے،چوہدری نثار

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ ایک برس کے دوران قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں خواتین کی عزت نہیں رہی۔ جمعہ کوسینیٹ اجلاس کے دوران وفقہ سوالات پر تحریری جواب جمع کراتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایاکہ 2015 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2016 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 39 واقعات رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہی، گزشتہ ایک برس کے دوران اسلام آباد میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران 9 بچوں کو بازیاب کرایا گیا جب کہ 7 بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین