پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کسی بھی قسم کی پابندی ماننے سے انکار کردیا۔
مراد سعید کا کہنا ہے کہ میرا مکا تو سب کو نظر آیا، جاوید لطیف کی بد زبانی کا کسی نے نوٹس نہ لیا، جاوید لطیف کی بات میرے دل میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے کسی رکاوٹ یا پابندی کو تسلیم نہیں کرتا۔
اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا فیصلہ نہیں سفارشات سامنے آئی ہیں، جب کوئی فیصلہ ہوگا تو رد عمل اس وقت دیں گے۔