• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم نہ ہوا تو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیں گے،محمود اچکزئی

کوئٹہ (آن لائن ) پشتونخوامیپ  کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہےکہ اگر پنجاب میں پشتونوں کیساتھ ہونیوالے امتیازی سلوک کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ہم پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں گے افغانستان پر سوویت حملے کے بعد جنگ کا آغاز ہوا  اور اب  دنیا کی ذمہ داری  ہے کہ افغانستان کو ترقیافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اور وہاں سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد اور تعاون کرے  پاکستان افغانستان میں مداخلت روکے تو 80 فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پنجاب میں پشتونوں کیساتھ جو ناروا سلوک روا رکھا گیا یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے حکمرانوں کو چاہئے  کہ پشتونوں کو شناختی کارڈ کے نام پر بند کرنے کا سلسلہ فوری طورپر روک دے اورپشتونوں پر تشدد نہ روکا گیا تو ہم پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں گے۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کی برطرفی کے بعد فاٹادہشت گردوں کا  مرکز بن گیا فاٹا کو دہشت گردی کا مرکز کس نے بنایا یہ سب کو معلوم ہے دنیا جہاں کے دہشت گردوں کو اکٹھا کرکے فاٹا کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا ایک منصوبے کے تحت فاٹا کے گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹایا گیا ۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ تمام ہمسایہ   افغانستان میں ملک کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کررہے ہیں افغانستان کی قومی خودمختاری شرط کے احترام خطے میں امن کو بحال کیا گیابہت ایماندار، مخلص افغانستان کے ہمسایہ ممالک  کو افغانستان کی  خودمختاری قبول نہیں ،براہ مہربانی، افغانستان کی خود مختاری کو قبول کریں تو افغانستان  کے تنازعات کے خاتمہ میں مدد مل سکتی ہے۔
تازہ ترین