• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے تمام ملازمین کو یکساں مراعات دی جائیں ، محمد سلیم

کوئٹہ(پ ر)ایپکا کے مرکزی فنانس سیکرٹری محمد سلیم شیخونے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کوچاہئے کہ وہ ملازمین کے درمیان تفریق ختم کردے اوربلوچستان کے تمام ملازمین کویکساں مراعات دینے کے اقدامات کرے انہوں نے کہاکہ شہرمیں ایک ہی صوبے میں فرائض انجام دینے والے ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجارہا ہے لہٰذا ملازمین میں مراعات کی مساوی تقسیم کیلئے فوری طورپر اقدامات کئے جائیں اورتمام محکمہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں کی بلوچستان سول سیکرٹریٹ کی طرز پرمنظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے دورے کے دوران ایپکا محکمہ انرجی یونٹ کے صدر امیر الملک کاکڑ اوردیگر ملازمین سے ملاقات کے موقع پرکہی اس موقع پرایپکا بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی اکبر بنگلزئی صوبائی جنرل سیکرٹری ارباب نصراللہ کاسی صوبائی چیئرمین سجاد حسین سرائیکی اورضلعی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی گلفراز جدون اوردیگر صوبائی اورضلعی عہدیدار بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین