کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرڈسٹرکٹ انٹراسکول فٹ بال ٹورنامنٹ میں حق اکیڈمی نے پہلی، دی لرننگ ٹری نے دوسری اور آغا خان اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرحق اکیڈمی کی آمنہ عباس کو بہترین مڈ فیلڈر، دی لرننگ اسکول کی رابعہ جاوید کو بہترین ڈیفنڈر، آغا خان اسکول کی عالیہ جھلکا کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور شمائلہ گلاب کو بہترین اسٹرائیکر قرار دیا گیا۔