پاکستان ہاکی ٹیم 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17مارچ کو کھیلا جائے گا۔
حسیم خان کی قیادت میں پاکستان ہاکی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی، جہاں سے وہ ویلنگٹن جائےگی ،5میچوں کی سیریز کے 3 میچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے جبکہ دو مقابلے کلیئرویل میں ہوں گے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 17،دوسرا 18 ،تیسرا 20،چوتھا 22اور پانچواں میچ 23مارچ کو کھیلا جائے گا ۔
نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان ٹیم 4 ٹیسٹ میچوں کے لئے آسٹریلیا پہنچے گی ،سیریز کےتمام مقابلے ڈارون میں کھیلے جائیں گےجو 28 ، 29 ، 31 مارچ اور یکم اپریل کو ہوں گے ۔