ملتان ،اسلام آباد(نمائندگان ،ایجنسیاں ) اسلام آباد ، رحیم یار خان ،میانوالی میں سرچ آپریشن، 52 گرفتار، اسلحہ برآمد، چھتر میں بارودی سرنگ پھٹنے سے اونٹ ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان سٹی سرکل کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نےمحلہ کانجواں میں حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات کے لئے تھانوں میں منتقل کردیا۔رینجرز ، حساس اداروں اور پولیس نے دھوبی گھاٹ اور اڈا گلمرگ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے 3مشتبہ افراد محمد رمضان، محمد ارشد اورعمیر شہزاد کو گرفتار کرکے اسلحہ ، ایس ایم جی گن ،135روند، ٹیلی سکوپ،اسی طرح 2پمپ ایکشن ،32روند کے علاوہ 2پسٹل ،135روند کے علاوہ ایم جی گن کے80روند جبکہ 7ایم ایم گن کے4روند بھی برآمدکرلیے ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس تھانہ سٹی لیاقت پور نے سرچ آپریشن کے دوران 160افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جبکہ 12مختلف گھر وں کی تلاشی لی گئی دوران آپریشن منشیات برآمد ہونے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیے گئے دریں اثنا اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ اپریشن کے دوران چھ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ میانوالی کے علاقے موسیٰ خیل ڈھک پہاڑی میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 23مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاادھر چھتر کے علاقے ہوتی میں ایک چرواہا اپنے اونٹوں کیساتھ جارہا تھا کہ اچانک ایک اونٹ کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چرواہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ اس کا ایک اونٹ ہلاک ہو گیا ۔واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔کوئٹہ میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔