• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین حقانی معاملہ:مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے، خورشید شاہ

Haqqani Mattermutual Parliamentarian Committee Should Be Made
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حسین حقانی کے انکشافات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غدار کہنا یا نہ کہنا بعد کی بات ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات ہوں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حسین حقانی معاملے کی تحقیقات اوپن کریں یا میڈیا کو بٹھائیں ہم حمایت کرتے ہیں،اس حوالے سے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے۔

ان کا مزید کہاتھاکہ حسین حقانی کےبیان ہی نہیں،اسامہ سےتعلقات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیں، ہم تو پہلے سے کہتے ہیں پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں،اب بھی تحقیقات ہوں گی تو پارلیمان کی اہمیت بڑھےگی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ اب ہونے والی تحقیقات سےیہ بھی معلوم ہوگاکہ ملک کےباہرلوگ کیاکہ رہےہیں۔
تازہ ترین