لندن(پ ر) جموںوکشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ نےاپنے بیان میںکہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر کو جبری تقسیم کرنے اور مسئلہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو ختم کرنے کی سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا ۔ گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا آئینی حصہ ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے صوبہ بنانے کےاقدامات بین الاقوامی قوانین کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکئی دہائیوں سے گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے آئینی حقوق سے دور رکھا گیا اور ریاست کی وحدت کی تقسیم کے خلاف حق کی آواز بلند کرنے والے رہنماوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو ریاست سے علیحدہ کر کے اپنا صوبہ بنانے سے باز رہے۔ جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے ہر دور میں ظلم ، جبراور ناانصافی کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور مادر وطن کی وحدت کی خاطر جانوں کے نظرانے پیش کئے۔