ضلع گلگت اور ضلع غذر پر سے ایک بڑا سا شہاب ثاقب گزرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
شہاب ثاقب گزرا تو راستے میں آنے والے دیہات رات کے باوجود چند لمحوں کے لیے منور ہو گئے ۔
شہاب ثاقب کی رفتار کی وجہ سے علاقے میں ساؤنڈ بیریئر بھی ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی۔دھماکوں کی یہ آوازیں گلگت سے شندور ٹاپ تک سنائی دیں۔
ابھی تک کسی بھی علاقے سے شہاب ثاقب کے گرنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ آسمان پر ستاروں سے ٹوٹنے والے ٹکڑوں کو شہاب ثاقب کہا جاتا ہے۔