سرگودھا (نامہ نگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ، پی ایم اے میانوالی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر محمود اعوان ، ڈاکٹر قیصر خان، ڈاکٹر وقار معظم بھٹی اور ڈاکٹر غلام حسین فیضی نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے کارندوں کے ہاتھوں ڈاکٹرز کو بلیک میل نہیں ہونے دینگے۔حکومت زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر سٹینڈرڈبنائے۔ سرگودھا ڈویژن میں 17 ہزار سے زائد عطائی ڈاکٹرز ہیں لیکن ہیلتھ کیئر کمیشن ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم اے پنجاب کے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ عدم تعاون فیصلہ پر من و عن عمل کیا جائیگا اور اگر کسی ہسپتال اونر یا ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کی گئی تو ہڑتال کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔