صوابی(نمائندہ جنگ ) بلدیاتی اداروں کے درجہ چہارم ملازمین کو ٹو سٹیپ اپ گریڈیشن دینے پر صوابی کے بلدیاتی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس سلسلہ میں یونا ئٹیڈ میونسپل ورکر ز یونین ٹی ایم اے صوابی کے صدر حاجی نیاز علی کی صدارت میں اجلا س منعقد ہواجس میں حاجی تو فیق زمان ، محمد سجاد خان ، محمد فاضل، ٹی ایم اے کر نل شیر کلے کے حسن بادشاہ ، محمدایاز ، حاجی محمد نصیر خان ، صوابی کے زبیر خان ،حاجی شیر فرزند خان، عاشق حسین،حاجی قیصر خان،محمد اشفاق، ظاہرشاہ اور دیگر عہدیداروں نے شر کت کی۔ اجلا س میں متفقہ قرار داد کے ذریعے صوبائی حکومت، وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ، سیکرٹری بلدیات جمال الدین شاہ‘سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات خان ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن میاں شفیق الرحمان او ر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن قائدین حاجی انور کمال خان ، شوکت علی کیانی ، شاد خان ، ملک امان بہرام خیل، عنایت اللہ خان اور دیگر عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔