• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسڑکٹ بار ملتان کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسڑکٹ بار ملتان نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف آج 18مارچ کو مکمل عدالتی بائی کاٹ کا اعلان کیا ہے ، جنرل سیکرٹری انیس مہدی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق آج وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئےعدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کا اجلاس صدر یوسف زبیر کی زیر صدارت ہوا جس میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کو وقت کی ضرورت اور محروم طبقے کی آواز قرار دیا ہے اور اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اب دنیا کی کوئی طاقت جنوبی پنجاب میں صوبہ کے قیام کو نہیں روک سکتی ہے نہ کسی کو اس معاملے پر سودے بازی کرنے دیں گے اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ کچہری میں فوری طور پارکنگ پلازہ بنایا جائے ۔
تازہ ترین