مردان ( نمائندہ جنگ )نوشہرہ روڈ پر ایم ایم سی ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل سوار جوڑے کو تیزرفتار موٹرکار نے عقب سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون خانہ جان بحق ہوگئی جبکہ اس کا شوہر معمولی زخمی ہوگیا۔ رسالپورکے علاقہ گنڈھیری پایاں کا بدقسمت رہائشی سکندر اپنی بیوی مسماۃ (ش) کے ہمراہ مردان شہر کی لیبرکالونی میں رشتہ دار کے ہاں آیا ہواتھا واپسی پر ججز کالونی کے قریب تیزرفتار موٹرکار نے موٹرسائیکل سوارجوڑے کو پیچھے سے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں مسماۃ (ش) جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موٹرکار ڈرائیور کو گرفتارکرلیاہے۔