وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کراچی جیسے حالات پنجاب کے کسی شہر میں نہیں۔ رینجرزدہشت گردی کے خلاف جب چاہےاور جہاں چاہے کارروائی کرسکتی ہے ۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے امن وامان کی ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے ۔ ہم نہیں چاہتے کہ امن و امان کے اختیارات وفاق کو دیں۔