قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدہ شاہ کا کہنا ہے کہ فاروق ستار پارلیمانی لیڈر ہیں، ان کی گرفتاری کو اچھا نہیں سمجھتے۔
فاروق ستار کے ایم کیوایم لندن سے لاتعلقی کے اعلان کو تسلیم کرنا چاہئے، ایم کیو ایم لندن اور پاکستاں جڑواں بچے ہیں، جن کا ملکیت کا تنازع ہے۔
سکھر میں ایک تقریب سے خطاب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صحیح فیصلے ماننے کی عادت نہیں ہے، اگر فیصلہ مخالف آجائے تو حملہ کر دیتے ہیں اور اگر حق میں آجائےتو واہ واہ کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی اہلیت کے حوالے سے طلال چوہدری کی درخواست مسترد ہونے اور ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ جانے پرخورشید شاہ کاکہناتھاکہ ہمیں اداروں پر اعتماد کرنا چاہئے،سپریم کورٹ میں جانا عدالت کو دبائو میں لینے کے مترادف ہے۔