• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں بھی ننھی گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد کا شکار

Minor Maid Tortured In Multan
ملتان میں یونین کونسل کے چیئرمین کے گھر میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ آئے روز کے تشدد سے تنگ آکر گھر سے بھاگ گئی اور ووکیشنل سینٹر پہنچ گئی جہاں پولیس نے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق عروج شالیمار کالونی میں موجود گھر میں پچھلے کئی سال سے کام کرتی ہے، بچی چیئرمین قصبہ مڑل میاں عاصم کے ملتان میں موجود گھر میں ملازمہ ہے، جس کا تعلق قصبہ مڑل سے ہے۔

دس سالہ عروج کے مطابق اسے روزانہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر مارا جاتا ہے، وہ آج زیادہ مار پڑنے پر گھر سے بھاگ کر شالیمار ووکیشنل سینٹر آگئی ہے،ووکیشنل سینٹر پر موجود خاتون نے پولیس کو اطلاع دی ۔

مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانہ زکریا کی پولیس بچی کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
تازہ ترین