ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ملتان کے الیکشن 15 اپریل کو ہوں گے ،جس کے لئے چیف الیکشن کمشنر ،ایم ایس کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ظفر علوی نے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے ، الیکشن صبح نو بجے سے سہ پہر چار بجے تک نشتر میڈیکل کالج میں ہوں گے ،کاغذات نامزدگی کل 20 مارچ سے 22 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے ،کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 24 اور 25 مارچ کو جمع کرائے جاسکیں گے ،کاغذات نامزدگی 27مارچ تک واپس لئے جائیں گے ،امیدواروں کی حتمی فہرست 29 مارچ کو جاری ہوگی۔