• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ مواد کیخلاف ملتان اور مظفرگڑھ میں وکلا کی ہڑتال

ملتان، مظفرگڑھ(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ملتان اور  مظفرگڑھ کی  ڈسٹرکٹ بار ز کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ،وکلاء کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے رہا اور پی ٹی اے کی روایتی لاپرواہی کے باعث سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو آزادانہ اپ لوڈ کیا جارہا ہے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مواد کی روک تھام اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے لئے عملی اقدمات کئے جائیں ۔
تازہ ترین