• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کشمیر کا آئینی حصہ ہے، الطاف کشمیری

تراڑکھل (نامہ نگار) یو کے پی این پی کے سابق ڈپٹی سیکریٹری الطاف کشمیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کشمیر کا آئینی حصہ ہے۔ ریاست کی تقسیم کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گی۔حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ریاست کو تقسیم کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوشش ہوئی تو بھرپور تحریک چلائیں گے۔کشمیری قوم نے ریاست جموں وکشمیر کی آزادی ، خود مختاری اور وحدت کی بحالی کے لیے اپنی دو نسلوں تک کی قربانی دی ہے۔لیکن جدوجہد کا سفر ابھی جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ حقوق کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کے تشخص کا خاتمہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ریاست جموں وکشمیر بین الاقومی پر تسلیم شدہ حل طلب مسلہ ہے۔اور گلگت بلتستان اس ریاست کا اہم ترین حصہ ہے۔انھوں نے ریاستی قوم پرست جماعتوں سے اپیل کی کی وہ اس اہم اور حساس معاملے پر اکٹھے ہو کر ایک جاندار موقف اختیار کریں۔اگر حکومت پاکستان اپنے اس منصوبے میں کامیاب ہو گئی تو اس سے تحریک آزادی کشمیر کو شدید اور ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔چونکہ یہ ریاست کا ایک اہم حصہ ہے جس کی علیحدگی سے نہ صرف کشمیر کی تقسیم کی راہیں کھلیں گی بلکہ بین الاقومی طور پر کشمیر یوں کو موقف کمزور ہوگا۔ انھوں نے گلگت بلتستان کے عوام اور وہاں کی سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کے خلاف میدان میں اتریں ۔ غیر ریاستی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر کشمیر کے تشخص و وقار کو مجروع کرنے اور وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
تازہ ترین