• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتظر مہدی کے بیٹے اور رکن ملتان باربخت یار بدستور بے ہوش،لواحقین کا پولیس سے رجوع

ملتان(سٹاف رپورٹر) سینئرقانون دان ملک منتظر مہدی کے بیٹے اور رکن ملتان باربخت یار بدستور بے ہوش ہیں ،لواحقین نے حالت کے پیش نظر ڈکیتی اورحادثہ کے امکان کو خارج کرتے ہوئے حملہ قراردے کرپولیس سے رجوع  کرلیا ہے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ رات سینئرقانون دان ملک منتظر مہدی مرحوم کے بیٹے ملک بخت یارمہدی کے سرپرچوٹ کےباعث زخمی اوربے ہوشی کے عالم میں چونگی نمبر 8 پرموجود ہونے کی اطلاع ان کے اہلخانہ کو ریسکیو کی جانب سے دی گئی جس پر انھیں نشتر ہسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں بے ہوشی کے عالم میں ہی ان کے مختلف تشخیصی ٹسٹ کرنے کے ساتھ دماغ کا آپریشن بھی کیا گیا ہے اوراب تک بدستوربےہوشی کی حالت میں آئی سی یو میں موجود ہیں ۔اس ضمن میں ان کے بھائی ابرارمہدی کے مطابق ہفتہ کی شام کو دوستوں کے ساتھ وقت گذارکررات گئے آناکا معمول تھا جبکہ ان کے سر کے علاوہ جسم پر خراش تک نہیں ،ان کی جیب میں قیمتی موبائل اوررقم کے ساتھ موٹرسائیکل کے درست حالت میں ہونے کی وجہ سے ڈکیتی یا حادثہ کا امکان نہیں ہے اوران پرحملے کاخدشہ ظاہرکیاگیا ہے ۔ 
تازہ ترین