ملتان ( سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف احتجاجی مظاہرےکئے گئے انجمن تاجران آٹو پارٹس اینڈ ڈیکوریشن رضا پلازہ کے زیراہتمام مظاہرے کی قیادت محمود اللہ شیخ نے کی اس موقع پر شیخ صبغت اللہ، محمد طارق ملک، رئیس قریشی، خواجہ محمد نعیم، مشتاق احمد ، جنید خان ترین، سیف اللہ شیخ، صادق حسین، عبد الرزاق ، عبد الوحد، صادق فرید، مولانا الہی بخش، عبد الغفار ، شہزاد احمد ، محمد عامر سمیت دیگر نے شرکت کی علاوہ ازیں انجمن تاجران گلگشت کالونی مارکیٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی اس موقع پر اسامہ قریشی، ضیاء انصاری، رائو مبشر، شیخ افتخار ، رئیس قریشی، قیصر واہگہ، منیر ہانس ، شعیب آہیر ، سلمان انصاری، شیخ ندیم ، علی سلطان سمیت دیگر نے شرکت کی مقررین نے کہا سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے مرتکب افراد کے خلاف اقدامات کو یقینی بنائے۔