لاہور(نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شر جیل میمن کی گر فتاری اور رہائی ایک ڈیل اور ڈرامہ ہے ‘ملک میں کمیشن خوروں ‘ منافقوں اور ڈاکوئوں نے اتحاد کر لیاہے‘یہاں کر پشن اور لوٹ مارکا بازار گر م ہے ‘ ن اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو ’’خون‘‘نکلے گا ‘پاکستان میں دودھ ‘دوائی سیاستدان اور حکومت خالص نہیں ہوتی ۔وہ پاکستان عوامی تحر یک کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شر کت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے در میان آج بھی مکمل رابطے ہیںاور دونوں میں مک مکائو ہوتا رہتا ہے، شر جیل میمن کی گر فتاری رسمی کارروائی ہے اور اصل میں یہ (ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی میں ایک ڈیل ہے اسکے بعد اب قوم کو ڈاکٹرعاصم اور عزیر بلوچ کا بھی پتہ چل جائیگا کہ ان کے کیسوں کا کیا ہوتا ہے ‘امر یکی صدر کی بیٹی بر گر والی دکان پر کام کرتی ہے مگر ہماری ’’بیٹی ‘‘ 100کروڑ کے فلیٹ کی مالک ہے‘ اس ملک میں کمیشن خوروں ‘منافقوں اور ڈاکوئوں نے اتحاد کر لیا جسے توڑنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور انکو ہر صورت ناکام بننا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے اور اگر اس فیصلے میں (ن) یا قانون کا جنازہ نہیں نکلاتو پھر خون نکلے گا‘پوری قوم اب یہ چاہتی ہے کہ کرپشن کر نیوالوں کو جیلوں میں ڈالا جائے اور موجودہ حکمرانوں کی کر پشن اور لو ٹ مار پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں ان کو ہر صورت اقتدار کے ایوانوں سے نکلنا ہوگا ۔