• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ قرار دینا سازش ہے، فاروق بیگ

مظفرآباد(نامہ نگار) انجمن تاجران مین بازار کے جنرل سیکرٹری فاروق بیگ نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ قرار دینے کے چین کے بیان کو تقسیم کشمیر کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کوئی خیراتی مال نہیں کہ اسکی بندر بانٹ کر لی جائے گی، فاروق بیگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر متنازعہ ریاست ہے اور اسکے جغرافے میں کسی کو کوئی تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل نہ ہے، انہوں نے کہا  کہ یہ کشمیریوں کی بد قسمتی ہے کہ ان کا وکیل ہی بد دیانت ہو گیا ہے، اور وکالت کے بجائے ملکیت کا دعویدار بن چکا ہے، گلگت بلتستان ریاست جموں کا حصہ ہے وہاں کے باشندوں کو تمام آئینی ، سیاسی ،قانونی ، حقوق دینا مجاز اتھارٹی کی ذمہ داری ہے اراکین آئینی حقوق کے نام پر ریاست کے حصے نہیں کرنے دینگے۔
تازہ ترین