بلتستان ڈویژن میں برفباری رُکےتین دن ہوچکےلیکن پہاڑوں پربرف موجودہونے کے باعث ضلع استور میں سردی کی شدت برقرارہے۔ کچھ علاقوں میں موسم بہار کے نئےپھول اور پتوں کی وجہ سے موسم اور منظرخوشگوارہوگیا ۔
ادھر میدانی علاقوں میں چمکتی دھوپ سے گرمی میں اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ سیاحتی مقام گدئی چشمہ ہوٹل میں تین سے چار فٹ برف کی وجہ سے تمام چشمہ ہوٹل اور متعدد رابطہ سڑکیں اب بھی بند ہیں جبکہ باقی اضلاع میں بھی یخ بستہ ہواؤں کاراج ہے ۔
آزاد کشمیر اور مری کے پہاڑوں پرکہیں برف ہے تو کہیں نئے پھول اور پتے منظر کو خوبصورت بنا رہے ہیں اور سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہےہیں ۔
شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے جبکہ سندھ اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں چمکتی دھوپ کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی ہوتی جارہی ہے۔
دوسری جانب موسم بہارکی آمد آمد ہے،درختوں پرلگے پرانے پتے گرنےاورنئے پتےآنا شروع ہو گئے ہیں ۔