• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ای میل ایڈریس: letters@janggroup.com,pk
دفاعِ حرمت رسولؐ ہمارا اولین فرض
آزادیٔ اظہارکے حوالے سے یہ تشریح لازمی کی جاتی ہے کہ آپ کی آزادی کی حد وہاںختم ہو جاتی ہے جہاں کسی دوسرے کی ناک شروع ہوتی ہے مگر شاید آزادیٔ اظہار کے نام نہاد بلاگرز آزادی ٔاظہارکی تشریح سے بالکل نا بلد ہیں۔ دنیا میں کسی بھی شخص کو قطعی طور پر یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے عقائد کا مذاق اڑائے یا کوئی ایسا کام کرے جس سے ان کی دل آزاری ہو یا کوئی تضحیک کا پہلو نکلتا ہو۔ قرآن میں مسلمانوں کوبھی اس حوالے سے شدید تنبیہ کی گئی ہے مگر نام نہاد لبرل طبقہ شاید ان بنیادی انسانی اور اخلاقی تعلیمات سے بھی عاری ہے جس کی حالیہ مثال سوشل میڈیا پر کی جانے والی گستاخانہ پوسٹس ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز ہمیں اس طرح کے سنگین واقعات سننے کو ملتے ہیں۔ لہٰذا حکومت سے درخواست ہے کہ حرمت رسولﷺ اور اس کے دفاع کو اپنے لئے ’’ریڈ لائن‘‘ قرار دے اور جو کوئی اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔(نوید شہزاد)
navid.shahzad01@hotmail.com

.
تازہ ترین