اسلام آباد......پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے ایک خط میں امریکی صدر باراک اوباما سے کہا ہے کہ وہ ایسے تمام حقائق بیان کریں جن کی وجہ سے انہوں نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان سے متعلق بیان دیا ۔
سینیٹررحمان ملک نے امریکی صدر کے نام خط میں ان کے 12جنوری کو اسٹیٹ آف دی یونین خطاب پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اوباما وہ انٹیلی جنس معلومات یا حقائق بیان کریں جن کی بنیاد پر انہوں نے پاکستان سے متعلق بیان دیا،باراک اوباما نے اپنے آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان شدت پسندی کے باعث کئی دہائیوں تک عدم استحکام کا شکار رہےگا۔