• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا نے روشن خان اسکواش مینز اورویمنز ٹیم ٹائٹل جیت لیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرحان محبوب اور ناصر اقبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان واپڈا نے جوبلی انشورنس روشن خان ٹیم ایونٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ ویمنز مقابلوں میں بھی پاکستان واپڈا کی کھلاڑی چھائی رہیں۔ مینز اور ویمنز مقابلوں پاکستان واپڈا نے گولڈ، ایس این جی پی ایل نے دونوں ایونٹس میں سلور جبکہ پی اے ایف اور زیڈ ٹی بی ایل نے مینز میں برانز اور ویمنز میں زیڈ ٹی بی ایل اور سندھ نے برانز میڈل حاصل کیا۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی جوبلی انشورنس کے چیف ایگزیٹو آفیسر طاہر احمد، جہانگیر خان، ایئر وائس مارشل شاہد علوی، طاہر خانزادہ، راشد احمد بھی شامل تھے۔مینز فائنل میں ناصر اقبال نے ایس این جی پی ایل کے ایم عاصم خان کو صرف 18 منٹ میں شکست دی ۔ فرحان محبوب اور عماد فرید کا مقابلہ دلچسپ رہا۔ عماد فرید نے فرحان کو ٹف ٹائم دیا لیکن فرحان محبوب نے آدھے گھنٹے جاری رہنے والے مقابلہ میں 11-8، 11-6 اور 11-7 سے کامیابی حاصل کرکے اپنی ٹیم کو 2-0 سے فتح دلوا دی۔ ویمنز فائنلز میں سوئی ناردرنکی مدینہ ظفر نے فرحت خان کو ہرایا لیکن واپڈا کی سمر انجم نے سوئی ناردرن کی سعدیہ گل کو ہرا کر مقابلہ برابر کیا اور تیسرے مقابلے میں مقدس اشرف نے نور الہدی کو ہرا کر اپنی ٹیم کو2-1 سے فتح دلوا دی۔
تازہ ترین