• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر کو آج صبح 8 بجے آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا

Torkham Border Will Be Opened To Traffic This Morning At 8 Am
پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کوآج صبح 8بجے ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا ۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاک افغان سرحد کھولنے کے اعلان کے بعد طورخم بارڈر کو آج ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ادھر چمن میں ایف سی حکام کےمطابق تحریری احکامات ملنے کے بعد ہی باب دوستی کے مقام پر پاک افغان سرحد کھولی جائے گی۔

دوسری جانب کرم ایجنسی پولٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کھولنے کے احکامات نہیں ملے،کرم ایجنسی میں4مقامات پرپاک افغان سرحد بندرہےگی۔
تازہ ترین