• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کا پنجاب کے جرائم میں 30 فیصد کمی کا دعویٰ درست نہ نکلا


نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا صوبے میں جرائم میں 30 فیصد کمی لانے کا دعویٰ درست نہیں نکلا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت میں مختلف مواقعوں پر صوبے میں جرائم میں 30 فیصد کمی لانے کا دعویٰ کیا تھا۔

جیو فیکٹ چیک نے پنجاب پولیس کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا، 2022 کے مقابلے میں سال 2023 میں مختلف جرائم کی مجموعی شرح 46 فیصد بڑھی۔

اعداد و شمار کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دور میں ریپ کے واقعات 134 فیصد اور ڈکیتی وارداتوں میں 122 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جیو فیکٹ چیک کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں نگراں حکومت کے دوران غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں 34 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

جیو فیکٹ چیک سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی جانچ کا موثر پلیٹ فارم ہے، کسی بھی خبر کی حقیقت جاننے کےلیے جیو فیکٹ چیک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ،فیک نیوز سے چھٹکارا پا کر جیو۔

قومی خبریں سے مزید