گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں سیوریج کی بندش سے سڑکیں زیر آب آ گئیں، شہر کی اکثر سڑکوں اور اہم مقامات سیوریج کی بندش کے باعث زیر آب آ چکے ہیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ صورتحال کو جلد بہتر بنا کر سیوریج فوری کھولا جائے۔