• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور:میئر اور ڈپٹی میئر کے درمیان اختیارات کی جنگ جاری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل سٹی کارپوریشن، میئر ڈپٹی میئر کے اختیارات کی جنگ جاری، آئندہ اجلاس کیلئے تاریخ،وقت اورمقام کاتعین میں خودکروں گا، میرئے آفس جناح ہال میں اجلاس منعقد نہیں ہوگا، میئر کی چیف آفیسر سٹی کارپوریشن کو ہدایت جاری۔ ڈپٹی میئر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اجلاس بلانے کے اختیارات کے بارے میں وضاحت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل سٹی کارپوریشن میں میئر عقیل نجم ہاشمی اورڈپٹی میئر منیراقبال چنڑ کے درمیان اختیارات کی سردجنگ مزیدتیز ہوگئی۔ میئر عقیل نجم ہاشمی کی جانب سے چیف آفیسر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے ایک مراسلے کاحوالہ دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ سٹی کارپوریشن کاآئندہ اجلاس کی تاریخ، وقت اورمقام کاانتظام میئر خود کرئے گا اور ان کے آفس جناح ہال میں اجلاس منعقدنہیں کیاجائے گا۔ اس صورتحال پر ڈپٹی میئر /کنوینئر میونسپل کارپوریشن ملک منیراقبال چنڑ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کوایک تحریری مراسلہ جاری کیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ بطورکنوینئر انہوں نے چیف آفیسر کو تحریری ہدایت کی کہ جناح ہال میونسپل کارپوریشن بمعہ فرنیچر ان کے حوالے کرنے کاانتظام کیاجائے
تازہ ترین