• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کوپاکستان کاپانچواں صوبہ بناناغیرآئینی اقدام ہے،راجہ آفتاب

مظفرآباد(نامہ نگار)سنٹرل بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ آفتاب خان ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کے اقدام غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء ریاست کی وحدت تقسیم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے پاکستان سے ہماری بڑی امیدیں وابستہ ہیں لیکن ریاست کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کرنے اجازت نہیں دی جائے گی گزشتہ روز وکلاء تحریک کی 77روزہ تاریخی احتجاج کی کامیابی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد وکلاء کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ آفتاب خان ایڈووکیٹ ،صدر ہٹیاں بالابار آفتاب طارق میر ،راجہ اعجاز ،سردار محمد سرور خان ،اقبال رشید منہاس ایڈووکیٹ ودیگر نے کہا کہ وکلاء نے میڈیکل کی سہولت کی فراہمی ایکٹ 74میں ترامیم بااختیار حکومت آزادکشمیر کے عوام کا حق حکمرانی بحال کرنے کیلئے تاریخی احتجاج ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا راجہ آفتاب نے کہا کہ ہجیرہ ،عباسپور ،راولاکوٹ ،باغ ،دھیرکوٹ اور مظفرآباد ڈویثرن کی بار ایسوسی ایشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے بڑی جدوجہد کی منظوری کے لیے بڑی جدوجہد کی اور حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیلئے نوٹیفکیشن کا اجراء ہونے کے بعد آج سے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ ختم کردیا ہے انہوں نے ایکٹ 74میں ترامیم کے حوالہ سے وکلاء کی شمولیت ،لیگل کمیٹی کا قیام سمیت دیگر مطالبات کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد پولیس گردی کی مذمت کی اور واقعہ میں ملوث اہلکاران کیخلاف انکوائری کرنے اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سنٹرل بار مظفرآباد نے پلیٹ واقع میں پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی وردی میں غنڈہ گرد عناصر جنہوں نے معصوم بچے کو فائرنگ کے ذریعہ زخمی کیا ہے کو گرفتار کرکے قرار واقع سزادی جائے دارلحکومت میں پولیس کو فائرنگ کی اجازت کیسے ملی تھی کہ صدر کی حدود سے پولیس نے کس طرح ایکشن لیا آئی جی انکوئرای کروائیں  انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر پولیس اہلکاروں کیخلاف درج کرنے کے بجائے پلیٹ کے نوجوانوں کے خلاف درج کردی جو قابل مذمت ہے آئی جی پولیس نوٹس لیں اور شہریوں کو ظلم وستم سے بچائیں۔ 
تازہ ترین