• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان بطور پانچواں صوبہ قابل قبول نہیں، جے کے ایل ایف

راولاکوٹ (جنگ نیوز) جے کے ایل ایف نے چین کی طرف سے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ قرار دینے کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم بھارت کیطرح چین کے خلاف بھی ہر طرح کی مزاحمت کریں گے جے کے ایل ایف کے سابق زونل صدر آفتاب خان نے کہا کہ چین کی طرف سے گلگت بلتستان کو پا کستان کا پانچواں صوبہ قرار دینا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ چین بھی تقسیم کشمیر کی سازشوں میں برابر کا شریک ہے سی پیک کی آڑ میں خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے گلگت کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے بعد وہ پاکستان کی طرف سے تحفے میں لئے گئے کشمیر کے علاقے اقصائے چن کو اپنا حصہ بنانا چاہتا ہے چین کی دوستی کے گیت گانے والے اب حالات کی نزاکت کو سمجھ کر اپنا کردار ادا کریں کشمیریوں کو وکیل سے فریق تک سب نے تنہا چھوڑدیا ہے لیکن ہم مایوس نہیں یہ سب سامراجی سازشیں ناکام ہونگی اور قدرت شہیدوں کی قربانیوں کے صدقے آزادی کی نعمت سے ہمیں ضرور ہمکنار کرے گی۔
تازہ ترین