سرگودھا(نامہ نگار) پاکستان کرکٹ بورڈ کی تین رکنی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر لیاقت چٹھہ اورڈی او سپورٹس لیاقت علی وٹو کے ہمراہ سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ٹیم کے ارکان نے کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم سرگودہا کی ناگفتہ بہ حالت کے پیش نظر یہاں پر سپورٹس گالا ودیگر تقریبات کے انعقادپر پابندی لگائی جائے ۔سٹیڈیم کی پچ اس قابل نہیں کہ یہاں پر قومی سطح کے کرکٹ میچ کرائے جائیں ۔ ٹیم نے انتظامیہ پر زور دیا کہ سپورٹس سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے اور یہاں پر کرکٹ کے سوا دیگر پروگراموں پر پابندی عائد کر دی جائے۔