• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاری پارک پر چھاپہ، اسلحہ برآمد ایم کیوایم لندن کا تھا، رینجرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ کو انٹیلی جنس معلومات ملی تھیں کہ متحدہ قومی موؤمنٹ لندن سیکرٹریٹ کے محمد انور کے داماد انبساط ملک نے سفاری پارک سے ملحقہ اپنے زیر نگرانی گو ایش ایڈونچر پارک میں دہشت گردوں کے ذریعے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود چھپایا ہوا ہے۔ رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا جو پارک کے ٹکٹ گھر کے اسٹور روم میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں بد امنی پھیلانے اور دہشت گردی کے لیئے استعمال ہوناتھا۔مذکورہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، 16ایس ایم جیز، 2رپیٹر، 6سیون ایم ایم رائفل بمعہ دو میگزین، 3 عدد 223 رائفل بمعہ دس میگزین، دو عددm-16،ایک ایم پی فائیو، ایک تیس بور پستول، 4دستی بم، 10بال بم، ایک ٹیلی اسکوپ سائیٹ، 20 ہزار 300 راؤنڈز ایس ایم جی بمعہ 25 میگزین، 540راؤنڈ جی تھری، 135راؤنڈز ٹرپل ٹوبور، 62راؤنڈز رپیٹر، 80راؤنڈز ایل ایم جی، 96راؤنڈ نائن ایم ایم پستول، 240راؤنڈ 223بور، 50راؤنڈ 44بور اور 50راؤنڈ تیس بور پستول شامل ہے۔
تازہ ترین