گجرات (نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال اور میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ظہیر عباس چٹھہ شام 9 بجے اچانک میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر اور یوپی ایس خراب ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی کا کوئی متبادل انتظام موجود نہیں تھا جبکہ سکیورٹی انتظامات بھی غیر تسلی بخش تھے جس پر انہوں نے فوری طور پر سی ای او ہیلتھ سے رابطہ کرکے انہیں جنریٹر چالو کرانے اور یوپی ایس فنکشنل کرنے اور سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا