گجرات (نمائندہ جنگ) بولی والی کمیٹیوں میں اربوں روپے کافراڈ کرنے والے کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس نے گوبند پورہ کے محمد اسحاق کو کمیٹی کے لین دین پر 3 لاکھ 70ہزارروپے کا فراڈ کرنے، پولیس نے تارا گڑھ کے رہائشی محمدافضال کو بولی والی کمیٹیوں کے لین دین پر 14لاکھ روپے کے 2 جعلی چیک دینے پرمقدمات درج کیے ہیں، اربوں روپے فراڈ کرنے والا بلال اعجاز پولیس کے پاس زیر تفتیش ہے۔