• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کمر میں تکلیف کے باعث چار روز سے بیڈ ریسٹ پر

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کمر میں تکلیف کے باعث گھر پر آرام کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار گزشتہ چار روز سے بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ کو کمر میں تکلیف کی شکایت ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اس کے باوجود وزیر داخلہ ضروری سرکاری امور گھر پر نمٹارہے ہیں، وزیر داخلہ تین دن دفتر بھی نہیں گئے اور نہ ہی انہوں نے کسی سے ملاقات کی،قومی اسمبلی اجلاس میں بھی بیماری کے باعث شرکت نہیں کی۔
تازہ ترین