• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، 2بھائیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ایک ماہ قبل تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور میں کور پور کے رہائشی خالد کے دو بیٹے اپنی دکان پر موجود تھے کہ دوموٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح ڈاکووں نے دکان میں داخل ہو کر دکان میں موجود گاہکوں اور دکانداربھائیوں کو لوٹنا شروع کر دیا ڈاکووں سے مزاحمت میں ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجہ میں مقدس موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ وسیم ہسپتال پہنچ کر خالق حقیقی سے جا ملا تھا اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود تھانہ مراد پور پولیس ملزما ن کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے جس پر علاقہ مکینوں نےگزشتہ روز احتجاجی کیمپ میں پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
تازہ ترین