سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے کانسٹیبل آصف کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن سیالکوٹ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر بلدیات منشاءاللہ ، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل طاہر ، اراکین صوبائی اسمبلی اکرام، طارق سبحانی، جنید آفتاب ، ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈی پی او ڈاکٹر محمد عابدخاں، اے سی سیالکوٹ شاہد عباس، وائس چیئرمین ضلع کونسل رضا سبحانی اور شاہد میر ایڈووکیٹ کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔