سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ مراد پور کے علاقہ ہرڑ میں دو روز قبل باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر قتل ہونے والی22سالہ صبا اور ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے والے اسکے والد صدیق کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ صدیق نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی بیٹی صبا کو ٹوکے وار کرکے قتل جبکہ دوسری بیٹی کو زخمی کردیا تھا اور خود باپ موقع پر ہی ہارٹ اٹیک آنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔